مسکراہٹ والا چہرہ ’’سمائلی ایموجی ‘‘ کس نے ایجاد کی؟

مسکراہٹ والا چہرہ ’’سمائلی ایموجی ‘‘ کس نے ایجاد کی؟

لاہور(نیٹ نیوز)یہ ممکن ہے کہ ہر وہ شخص جس نے کبھی پنسل اٹھائی ہو، سب سے پہلے ایک مسکراہٹ والا چہرہ بنانے کی کوشش کی ہو ۔۔۔

مسکراہٹ کی اس سادہ مگر خوشگوار علامت نے انسانی ذہن میں اپنی جگہ گہری بنا لی ہے ۔تاریخ کے مختلف ادوار میں یہ علامت مختلف روپ میں سامنے آئی۔ آج کے مسکراہٹ والے چہرے کی اصل تخلیق 1963 میں امریکی ریاست میساچوسیٹس کی اسٹیٹ میوچل لائف ایشورنس کمپنی کے لیے گرافک ڈیزائنر ہاروے بال نے کی۔کمپنی کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاروی نے محض دس منٹ میں ایک خوشگوار پیلا دائرہ اور دو نقطوں والی مسکراہٹ بنا دی۔ اگرچہ فرانکلن لوفرانی نے بعد میں اپنی مسکراہٹ کو ٹریڈ مارک کیا، ہاروی بال کا مقصد کبھی پیسہ کمانا نہیں تھا۔ انہوں نے 1998 میں بتایا، مجھے کوئی کمی یا فرق نہیں پڑتا، اگر میں دنیا کو تھوڑی خوشی دے سکوں، تو بس یہی کافی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں