فرانس میں مریض کے جسم سے عالمی جنگ کا گولہ برآم

فرانس میں مریض کے جسم سے عالمی جنگ کا گولہ برآم

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے ایک ہسپتال میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ڈاکٹروں نے ایک مریض کے جسم کے اندر پہلی جنگِ عظیم کی توپ کا صحیح سلامت گولہ دریافت کیا۔ یہ گولہ 24 سالہ نوجوان کے جسم کے پچھلے حصے میں پھنسا ہوا تھا، جس کے بعد احتیاطی طور پر ہسپتال کے بعض حصے خالی کرا لیے گئے ۔ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 24 سالہ فرانسیسی شہری شدید تکلیف کی حالت میں ہسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ پہنچا۔

ابتدائی معائنے اور ہنگامی آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ مریض کے جسم کے اندر 1918 کا آٹھ انچ لمبا توپ خانے کا گولہ موجود ہے ، جس پر فوری طور پر خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، کیونکہ خدشہ تھا کہ یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اتنا خطرناک اور قدیم ہتھیار مریض کے جسم میں کیسے پہنچا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مریض سے تفتیش کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں