نیدرلینڈز:دروازوں اور کھڑکیوں پر پردے کیوں نہیں ہوتے
ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)نیدرلینڈز کے کسی بھی علاقے میں گھروں کی لائٹس جلتے ہی کھڑکیوں کے اندر کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے ۔ دن کے وقت بھی اکثر کھڑکیاں بغیر پردوں کے کھلی رہتی ہیں۔ کچھ ماہرین اس روایت کو کیلون ازم سے جوڑتے ہیں، نظریے کے مطابق پردوں کے بغیر کھڑکیاں دیانت داری اور شفاف زندگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، یعنی ‘چھپانے کو کچھ نہیں۔ ایک اور نظریہ دوسری جنگِ عظیم سے جڑا ہے ، جب جرمن قبضے کے دوران رات کے وقت مکمل بلیک آؤٹ لازمی تھا۔
جنگ کے بعد لوگوں نے آزادی کے احساس کے ساتھ پردے کھول دئیے ۔ نیدرلینڈز میں سورج کی روشنی محدود ہوتی ہے اس لیے لوگ قدرتی روشنی کو قیمتی سمجھتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق سب سے مضبوط وجہ سماجی رویہ اور محلے داری کا تصور ہے ۔ کھلے پردے لوگوں کو گلی اور پڑوس سے جڑے رہنے کا احساس دیتے ہیں۔