ستارے کی باقیات اگلنے والے بلیک ہول کی نشاندہی

ستارے کی باقیات اگلنے والے بلیک ہول کی نشاندہی

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے خلا میں ایک بلیک ہول کی نشان دہی کی ہے جو توانائی سے بھرپور جیٹ خارج کر رہا ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کائنات میں دیکھی جانے والی روشن ترین اِجرام میں سے ایک ہے ۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ بلیک ہول ‘ڈیتھ سٹار’ سے بھی زیادہ طاقتور ہے ۔‘جیٹی مک جیٹ فیس’ کی عرفیت پانے والا (جس کا آفیشل نام AT2018hyz) یہ جیٹ زمین سے 66 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے ۔یہ ایک سپر میسیو بلیک ہول سے خارج ہو رہا ہے جس سے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خلائی بدہضمی کا معاملہ ہے اور بلیک ہول ڈکار کی صورت میں اس ستارے کی باقیات اُگل رہا ہے جس کو وہ چار برس قبل نگل گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں