10 سالہ بچی نے تہواروں پر جمع رقم سے سونا جمع کرلیا

10 سالہ بچی نے تہواروں پر جمع رقم سے سونا جمع کرلیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک 10 سالہ بچی نے چینی نئے سال کے موقع پر ملنے والی رقم کو سونا خریدنے کے لیے استعمال کیا۔وہ ایسا 3 سال سے کر رہی ہے کیونکہ اسے ڈر تھا کہ اس کی جمع شدہ رقم کو والدین خرچ کر دیں گے ۔چین کے صوبے Hebei کے علاقے لانگ فینگ سے تعلق رکھنے والی کو ہر سال چین کے نئے سال کے موقع پر والدین کی جانب سے ریڈ پیکٹ دیا جاتا تھا۔

بچی کی والدہ بائی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے اس رقم کو سونے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔2023 مین پہلی بار اس نے رقم سے سونا خریدا ،ان کی بیٹی اب تک 30 گرام سونا خرید چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کا ابھی سونا فروخت کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ وہ مزید سونا خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔والدہ نے تسلیم کیا کہ بچی ان سے زیادہ بہتر سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں