برطانوی کھمبے پر چڑھ گیا، 20ہزار گھروں کی بجلی منقطع
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک پریشان حال شخص ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، جس کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ برگ ہاؤس، ویسٹ یارکشائر میں پیش آیا۔۔۔
جہاں مذکورہ شخص، جو مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا، شہر کے مرکز میں واقع سینسبری کے قریب بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ مذکورہ شخص چند گھنٹوں کے بعد خود نیچے اتر آیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔واقعے کے باعث قریبی علاقوں کے تقریباً 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم بجلی بحالی کا عمل جاری ہے ۔اس سے قبل 2017ء میں لنکاشائر میں بھی ایک شخص کو بجلی کی 275 کے وی لائن سے تقریباً 60 فٹ بلندی پر لٹکتے ہوئے بچایا گیا تھا۔