والدہ کی میت چھپاکر کئی برس تک پنشن لینے کا انکشاف

 والدہ کی میت چھپاکر کئی برس تک پنشن لینے کا انکشاف

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی میں خاتون کی جانب سے اپنی والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک معمر خاتون کی بوسیدہ لاش اُس وقت برآمد کی جب مقامی میئر کی جانب سے مسلسل رابطہ نہ ہونے پر معاملہ مشکوک سمجھا گیا۔مقامی میئر گزشتہ آٹھ برسوں سے 1922 میں پیدا ہونے والی صوفی سے سالگرہ کے موقع پر ملنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ہر بار اُن کی بیٹی کرسٹا کسی نہ کسی بہانے سے ملاقات نہیں ہونے دیتی تھی۔رپورٹ کے مطابق میئر نے 30 دسمبر 2025 کو پراسیکیوٹر آفس سے رابطہ کیا کیونکہ بیٹی کا یہ دعویٰ مشکوک لگا کہ اُس کی والدہ دو سال قبل چیکیا میں انتقال کر چکی ہیں۔ پولیس نے 5 فروری کو گھر پر کارروائی کے دوران خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں