و ٹس ایپ نے ویب ورژن کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

 و ٹس ایپ نے ویب ورژن کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک (نیٹ نیوز)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے وائس اور ویڈیو کالنگ انکرپشن سپورٹ جاری کرنا شروع کر دی۔

نئے فیچر کی مدد سے صارفین اب براہ راست ویب ورژن کو کال کرنے یا کال موصول کرنے کے لیے موبائل فون پر انحصار کیے بغیر استعمال کر سکیں گے ۔اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ریئل ٹائم میں کمیونیکیشن ٹول کو وٹس ایپ ویب میں لاگ ان ہو کر استعمال کیا جا سکے گا۔ اس فیچر کا اضافہ ایپ کی دائرہ کار کو ان افراد کے لیے بڑھائے گا جو متعدد ڈیوائس یا براؤزر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔سہولت کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس فیچر کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونے کا خاص خیال رکھا ہے ۔ نئے فیچرمتعارف ہونے کے بعد وٹس ایپ کے صارفین اسکی سروس کوخوب سراہ رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں