دنیاکی بڑی موبائل کرین، 1200ٹن وزن اٹھا سکتی

دنیاکی بڑی موبائل کرین، 1200ٹن وزن اٹھا سکتی

میونخ(نیٹ نیوز)دنیا کی سب سے بڑی موبائل کرین 1200 ٹن تک وزن اٹھا سکتی ہے ۔

جسے ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن کی تنصیب کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے ۔جرمن سوئس ملٹی نیشنل ادارے میں تیار کردہ لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 نامی اس کرین کو اب تک کی سب سے بڑی موبائل کرین تسلیم کیا گیا ہے ۔ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن کے پرزہ جات و حصوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ہی کافی مشکل ہوتا ہے ، لیکن انہیں جوڑ کر مکمل ٹربائن بنانا تو اس سے بھی زیادہ پیچیدہ مرحلہ ہے ۔ 9 ایکسل چیسس، زیادہ لفٹنگ صلاحیت کے لیے تیار کردہ وائی گیوئینگ سسٹم اور دنیا کے سب سے لمبے ٹیلی اسکوپک بوم (328 فٹ یا 100 میٹر) کے ساتھ لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 تعمیراتی مشینری کے میدان میں یہ اب تک کی سب سے متاثر کن تخلیق ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں