نایاب پوکیمون کارڈ فروخت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم

 نایاب پوکیمون کارڈ فروخت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم

نیوجرسی (نیٹ نیوز)امریکی یوٹیوبر اور ریسلر لوگن پال نے نایاب پوکیمون کارڈ فروخت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پال نے پکاچو الیسٹریٹر کارڈ نامی نایاب کارڈ کو نیلامی میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز میں فروخت کیا، جو انہوں نے 2021ء میں 53 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا، اس طرح یہ قیمت 3 گنا سے بھی زیادہ رہی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارڈ نیلامی میں فروخت ہونے والا دنیا کا سب سے مہنگا ٹریڈنگ کارڈ بن گیا ہے ۔یہ قیمتی کارڈ وینچر کیپٹیلسٹ نے خریدا جو معروف فنانسر اور سابق وائٹ ہاؤس کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے بیٹے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پال نے وہ ہیرے جڑا ہار بھی اے جے اسکاراموچی کو تحفے میں دے دیا جو انہوں نے 2022ء میں WrestleMania میں اپنے ڈیبیو کے دوران اسی کارڈ کی نمائش کے لیے پہنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں