خلا میں موجود شہر تباہ کرنیوالے سیارچوں سے متعلق انتباہ

خلا میں موجود شہر تباہ کرنیوالے سیارچوں سے متعلق انتباہ

نیو یارک(نیٹ نیوز)ناسا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زمین اپنے گرد خلا میں تیزی سے گھومنے والے ہزاروں ‘شہر تباہ کرنے والے’ سیارچوں کے خلاف فی الحال اپنا دفاع نہیں کر سکتی۔

ان کے اندازے کے مطابق تقریباً 15 ہزار درمیانے حجم کے ایسے خلائی پتھر موجود ہیں جو زمین سے ٹکرانے کے فاصلے پر ہیں مگر اب تک دریافت نہیں ہو سکے ۔سن 2022 میں ہونے والے مشن ڈارٹ نے ثابت کیا تھا کہ ہنگامی صورتِ حال میں ہم راکٹ کے ذریعے کسی سیارچے کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ تاہم، اس مہم کی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ ایسا خطرہ پیدا ہوا تو ہم فی الحال اس کے لیے تیار نہیں۔ڈی اے آر ٹی مشن کی چیف ڈاکٹر نینسی کا کہنا تھا کہ ہمیں ان شہر تباہ کرنے والے سیارچوں کی فکر لاحق رہتی ہے اگر واقعی کوئی خطرہ سامنے آ جائے تو ہمارے پاس ایسا تیار نظام موجود نہیں جسے فوراً استعمال کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں