سکول طلبہ کے ہاتھوں پر پراسرار گہرے زخم کے نشانات
چھتیس گڑھ (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے علاقے کرود بلاک میں واقع مڈل سکول میں پراسرار طور پر 35 طلبہ کے ہاتھوں پر گہرے زخم کے نشانات ہیں، جس سے عوام کے انتظامیہ کو حیران کردیا ہے جبکہ طلبہ کی جانب سے اس کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی جا رہی ۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ چند ہفتے قبل اس وقت سامنے آیا جب ایک بچے کے والدین نے اس کے ہاتھوں پر زخم دیکھے جبکہ 35 بچوں کے ہاتھوں پر نوکیلی چیز سے لگے زخم کے نشانات پائے گئے ، یہ معلومات والدین اور سکول انتظامیہ دونوں تک پہنچیں، جس کے بعد سکول میں ہلچل مچ گئی۔ سکول انتظامیہ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ بچوں نے اپنے ہاتھ کیوں زخمی کیے ۔ آخر بچے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، فی الحال اس سوال کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔