امرود کے پتے بھی صحت کے ضامن ،دل کیلئے خصوصاً مفید

امرود کے پتے بھی صحت کے ضامن ،دل کیلئے خصوصاً مفید

لاہور (نیٹ نیوز)ہرپھل کی اپنی افادیت ہوتی ہے ،ان میں سے ایک نعمت امرود بھی ہے جس کے پتے بھی ہمارے لئے صحت کے ضامن ہیں اوردل کیلئے خصوصاً مفید ہے ۔

بلند فشار خون کے شکار افراد عموماً ادویات کے ذریعے اپنے مرض کو قابو میں رکھتے ہیں، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، جن میں امرود نمایاں ہے ۔ امرود غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامن اے ، وٹامن سی، فائبر، کیلشیم اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔یہ اجزا نہ صرف قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ خون کی روانی کو متوازن رکھنے میں مدد دے کر بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق امرود کے درخت کے پتے سے بننے والی چائے بھی بے شمار طبی فائدے دیتی ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں