چوہے انسانوں یا دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں، ویڈیو دیکھیں

چوہے انسانوں یا دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں، ویڈیو دیکھیں

لندن (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے پہلی بار جان لیا ہے کہ کہ چوہے دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں۔

 لندن کالج یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کی دماغی سرگرمیوں کی ویڈیو تیار کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جانور دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں۔یہ مختصر ویڈیو کافی دھندلی ہیں مگر اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیسے چوہے لوگوں کی سرگرمیوں کو دماغی طور پر پراسیس کرتے ہیں۔یہ تحقیقی کام ابھی ابتدائی ہے مگر ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے سائنسدانوں کو توقع ہے کہ وہ جانوروں کے انسانوں کے بارے میں تصورات اور دماغی سرگرمیوں کے بارے میں کافی کچھ جان سکیں گے ۔اس تحقیق میں چوہوں کو انسانوں کو مختلف کھیلوں کی ویڈیوز دکھائی گئی تھیں اور پھر دماغی سرگرمیوں کی مختصر ویڈیو تیار کی گئی۔ اس مقصد کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی پروگرام کو استعمال کیا گیا جو چوہوں کے دماغی تبدیلیوں کی برقی سرگرمیوں کی پیشگوئی کرسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں