سائنسدانوں کی نئی دریافت نے 300سال پرانا قانون توڑ ڈالا
برلن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کی نئی دریافت نے 300 برس سے زیادہ عرصے سے درست سمجھے والے قانون کو غلط ثابت کردیا۔۔
یونیورسٹی آف کونسٹانز کے سائنس دانوں نے ایک بالکل نئی قسم کی سلائڈنگ فرکشن {رگڑ} کی نشاندہی کی ہے ۔اس معاملے میں حرکت میں مزاحمت دو اشیاء کے طبعی راطبے کے بغیر پیدا ہوتی ہے اور مقناطیسی عناصر کے مجموعی رویے کے سبب سامنے آتی ہے ۔تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ رگڑ ہمیشہ وزن کے ساتھ نہیں بڑھتی {جیسا کہ ایمنٹنز لا میں بتایا جاتا ہے } بلکہ جب اندرونی نظام میں مقناطیسی ترتیب جب خراب ہوجاتی ہے تو فرکشن اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے ۔واضح رہے کہ 300 برس سے ایمنٹنز لا کے تحت یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ رگڑ کا براہ راست تعلق اس بات سے ہے کہ دو سطحوں کو کتنی طاقت سے دبایا جا رہا ہے ۔