آسیب زدہ فلیٹ جو تیسری بار نیلامی کے لیے پیش
بیجنگ(نیٹ نیوز)کیا آپ 'آسیب زدہ' فلیٹ کو خریدنا پسند کریں گے جو مسلسل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ۔
چین کے شہر چنگڈو میں ایسا آسیب زدہ فلیٹ مسلسل نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ۔اس فلیٹ میں کسی کی غیر فطری حالات میں موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد اسے آسیب زدہ قرار دیا گیا اور اسے یکم اپریل کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔یہ تیسری بار ہے جب اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور اس کے لیے بولی 14 اپریل کو ہوگی۔اس فلیٹ کو اس سے قبل 2 بار نیلام کیا جاچکا ہے ۔پہلی بار ایسا نومبر 2025 میں ہوا جبکہ دوسری بار جنوری 2026 میں ہوا مگر دونوں بار نیلامی ناکام رہی۔اب تیسری بار اس کی بولی ایک لاکھ 66 ہزار یوآن سے شروع ہوگی۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ فلیٹ 89.7 سکوائر میٹر رقبے پر پھیلا ہوا اور مکمل طور پر سجا ہوا ہے ۔