رات کو سونے سے قبل پانی پینے کے فوائد اور نقصانات

رات کو سونے سے قبل پانی پینے کے فوائد اور نقصانات

لاہور(نیٹ نیوز)بیشتر افراد رات کو لیٹنے سے قبل پانی پینا پسند کرتے ہیں مگر اس عادت سے فوائد اور نقصان دونوں کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

اگر رات کو سونے سے قبل پانی پیا جائے تو نیند کے دوران پانی کی مناسب مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔آرام اور نیند کے دوران جسم غذا کو ہضم کرتا ہے اور ہضم کرنے کے عمل کیلئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے ، صبح آنتوں کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے ۔سونے سے قبل پانی پینے سے سر درد یا مسلز کی تکلیف میں کمی آتی ہے ۔ ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے لیکن زیادہ پانی پینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ رات کو کئی بار ٹوائلٹ جانے کیلئے اٹھیں گے ۔ زیادہ پانی پینے سے نیند متاثر ہوتی ہے ۔ایسے افراد جن کو اکثر سینے میں تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے ، وہ زیادہ پانی پیتے ہیں تو علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں