ناک کی بالی کا حصہ خاتون کے پھیپھڑے میں پھنس گیا

ناک کی بالی کا حصہ خاتون کے پھیپھڑے میں پھنس گیا

میکسیکو (نیٹ نیوز)میکسیکو میں ایک خاتون جو کافی عرصے سے کھانسی میں مبتلا تھی، جب ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ناک کی بالی کا ایک حصہ اس کے پھیپھڑے میں جا کر پھنس گیا تھا۔

۔26 سالہ مونیکا دیانیرا کاربریرا باراجاس ایک ماہ تک مسلسل کھانسی سے پریشان تھی، جس کے بعد اس نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسے امید تھی کہ ایکسرے میں اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا، مگر وہ یہ ہرگز نہیں سوچ سکتی تھی کہ اس میں اس کی ناک کی بالی کا حصہ پھنسا ہوا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق گول دھاتی باربیل اس کی ایورٹا سے صرف 0.5 ملی میٹر کے فاصلے پر تھی۔ اس کی فوری سرجری کی گئی، لیکن 20 منٹ کی سرجری ڈیڑھ گھنٹہ میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی اور ڈاکٹر اسے نکال نہ سکے ، کیونکہ وہ جسم کے ساتھ جاکر چپک گئی تھی۔ بعد ازاں ایک زیادہ پیچیدہ سرجری کرکے اسے نکالا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ خوش نصیب ہے کہ بچ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں