آخر ائیرپورٹس بہت زیادہ ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)ایک بات جو اکثر ائیرپورٹس اور طیاروں میں عام ہوتی ہے ، وہ ہے ٹھنڈک۔ اگر آپ کو ائیرپورٹ میں زیادہ ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجوہات کافی دلچسپ ہیں۔
پہلی وجہ تو یہ ہے کہ روزانہ بہت زیادہ تعداد میں لوگ ائیرپورٹس کے اندر داخل اور باہر نکلتے ہیں تو ان کے جسموں سے بہت زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے تو ہجوم کی حرارت اور مشینری کے درست افعال کے لیے ائیرپورٹس میں درجہ حرارت کو کم رکھا جاتا ہے ۔اسی طرح بیشتر ائیرپورٹس میں ایسے کولنگ سسٹمز استعمال کیے جاتے ہیں جو فضا کو صاف کرنے کا کام بھی کرتے ہیں، جس کا مقصد اندرونی فضا کو صحت مند رکھنا ہوتا ہے ۔ طیاروں کی جانب لے جانے والے برجز کو سکیورٹی اور تعمیراتی وجوہات کے باعث ٹھنڈا رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔