کچے لہسن کے دل سے ہاضمے تک صحت پر حیران کن فوائد

کچے لہسن کے دل سے ہاضمے تک صحت پر حیران کن فوائد

لاہور(نیٹ نیوز)نئی طبی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں کچا لہسن استعمال کرنے سے دل مضبوط، نظامِ ہاضمہ بہتر اور جسم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

کچے لہسن میں موجود سلفر کا مرکب ایلیسن اس کے زیادہ تر طبی فوائد کا ذمے دار ہے جو پکانے سے ختم ہو جاتا ہے ۔ کچا لہسن بلڈ پریشر کم کرنے ، کولیسٹرول متوازن رکھنے اور شریانوں کو لچکدار بنانے میں مدد دیتا ہے ، لہسن میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیکٹیریاز، وائرسز اور فنگس کے خلاف جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتی ہیں۔یہ آنتوں کے مفید بیکٹیریاز کو بڑھاتا ہے جس سے بدہضمی، گیس اور قبض جیسے مسائل میں کمی آتی ہے ۔لہسن جگر کو زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے اور خون کو صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔لہسن انسولین کی کارکردگی بہتر بنا کر خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں