کانٹیکٹ لینز کیساتھ نہانے پرلڑکی بینائی سے محروم

 کانٹیکٹ لینز کیساتھ نہانے پرلڑکی بینائی سے محروم

نیویارک(نیٹ نیوز)جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ گریس جیمیسن کو کانٹیکٹ لینسز پہن کر نہانا مہنگا پڑگیا۔

گریس جیمیسن نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دوران وہ ایک ٹرپ پر تھیں جب انہوں نے کانٹیکٹ لینس کے ساتھ ہی شاور لے لیا۔ لینسز کے ساتھ نہانے سے گریس ایک سنگین آنکھوں کے انفیکشن (Acanthamoeba ) کا شکار ہوگئیں، گریس کو کچھ دنوں بعد ہی انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے لگیں جس کے بعد گریس نے ایک ماہر امراض چشم سے رابطہ کیا اور بدقسمتی سے اس ڈاکٹر نے ان کے مرض کی غلط تشخیص کرتے ہوئے انہیں سٹیرائیڈ قطرے تجویز کردئیے جس نے انفیکشن کو مزید خراب کردیا۔صرف ایک ہفتے کے اندر گریس انفیکشن کی وجہ سے اپنی بینائی مکمل طور پر کھو بیٹھیں اور درست تشخیص، بہتر علاج شروع کرنے تک وہ تقریباً 2 ماہ تک نابینا رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں