60 ہزار سانپ پال کر سالانہ 4 کروڑ کمانے والی خاتون
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک خاتون نے ہزاروں سانپوں کو پال کر سالانہ 10 لاکھ یوآن (4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد آمدنی کے حصول سے انٹرنیٹ صارفین کو دنگ کر دیا۔
چینی صوبے گوانگشی کے علاقے گیولین کی چن کی پیدائش 1995 میں ہوئی تھی۔یونیورسٹی سے گریجوایشن کرنے کے 2 سال بعد وہ اپنے آبائی قصبے میں واپس چلی گئی تھیں تاکہ سانپوں کو پالنے کے لیے اپنے والد کی مدد کرسکیں۔اب وہ 60 ہزار سے زائد سانپوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سانپوں کو مختلف روایتی ادویات کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ان کے زہر کو بھی طبی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔سانپوں کا زہر 40 سے 200 یوآن فی گرام میں فروخت ہوتا ہے جبکہ ان کا گوشت 200 سے 300 یوآن میں فروخت ہوتا ہے ۔