کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی

کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی

میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز)میکسیکو میں ایک مہینے سے تکلیف دہ کھانسی میں مبتلا خاتون موت سے بال بال بچ گئیں۔۔۔

۔26 سالہ مونیکا بیراجاس ایک مہینے سے کھانسی میں مبتلا تھیں۔ تاہم، کیفیت میں بہتری نہ آنے پر انہوں نے بالآخر ڈاکٹر سے رابطے کا فیصلہ کیا۔ ایکس رے کرانے پر معلوم ہوا کہ انہیں یہ کھانسی ان کی نوز رِنگ کی وجہ سے ہے ۔ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں مونیکا نے بتایا کہ شروع میں تو انہوں نے نوٹِس نہیں کیا کہ ان کی نوز رِنگ غائب ہے اور جب اس پر غور کیا تو یہ گمان بھی نہیں ہوا کہ وہ ان کی سانس کی نالی میں پھنسی ہوگی۔ مونیکا کو اپنی زندگی کی فکر اس وقت لاحق ہوئی جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی دھاتی نوز رِنگ شہ رگ سے 0.5 ملی میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ جس کے بعد انہوں نے ایمرجنسی سرجری طے کی لیکن ناکام ثابت ہوئی البتہ دوسری سرجری کامیاب ثابت ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں