روزانہ 10فیصد کیلوریز کم کرنے سے عمر بڑھ سکتی ہے
نیو یارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں معمولی کمی ناصرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ دل کی صحت، بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔
جس سے بڑھاپے سے جڑی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔امریکی جریدہ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق سٹڈی کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی روزانہ کیلوریز کا صرف 10 سے 15 فیصد کم کردے تو نمایاں طبی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس لیے حوصلہ افزا ہیں کہ یہ کمی حقیقت پسندانہ اور قابلِ عمل ہے ۔تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر سائی کرپا داس نے کہا سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے صرف معمولی کمی کے باوجود یہ فوائد دیکھے ، جو زیادہ تر لوگوں کیلئے ممکن ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب خوراک میں کمی کی جاتی ہے تو جسم توانائی کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرتا ہے ۔