ایران جنگ نے جاپانی چپس کے رنگ بھی اُڑا دئیے

ایران جنگ نے جاپانی چپس کے رنگ بھی اُڑا دئیے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں چپس کے مشہور برانڈ ‘کالبی’ کے شوقین افراد کے لیے اب سٹورز کی الماریاں بدلی بدلی نظر آئیں گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چپس کے پیکٹوں کے شوخ رنگوں کو عارضی طور پر ختم کر رہے ہیں۔ اب سٹورز میں یہ پیکٹ رنگین کے بجائے سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوں گے ۔یہ غیر معمولی قدم مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سپلائی چین میں پیدا ہونے والے شدید بحران اور خام مال کی قلت کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے ، جس نے عالمی تجارتی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جاری کشیدگی کی وجہ سے چھپائی کے عمل میں استعمال ہونے والے بعض اہم خام مال کی فراہمی غیر یقینی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں