انگلیوں سے وکٹری اشارہ فنگر پرنٹس کی چوری کا سبب
بیجنگ(نیٹ نیوز)بایومیٹرک سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سیلفیز میں مشہور ‘‘V’’ کا سائن فنگر پرنٹس کی چوری کا سبب بن سکتا ہے ۔
وی کا نشان جو فتح اور امن کی علامت سمجھا جاتا ہے ، جس میں شہادت اور درمیانی انگلی کو باہر کی جانب اٹھایا جاتا ہے ، طویل عرصے سے عالمی پاپ کلچر کا حصہ رہا ہے ۔ تاہم اب سکیورٹی ماہرین نے اس کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی ریزولوشن کیمروں اور ایڈوانس آرٹیفیشل اینٹلی جنس سافٹ ویئر کی بدولت یہ مقبول اشارہ اب لوگوں کے فنگر پرنٹس کو نقل کرنے اور بایومیٹرک سکیورٹی سسٹمز کو بائی پاس کرنے کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے ۔ چینی سکیورٹی ماہر لی چانگ نے گزشتہ ماہ ایک ریئلٹی شو میں ایک مشہور شخصیت کی سیلفی کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے دکھایا کہ وی سائن والی تصاویر میں انگلیاں کتنی واضح نظر آتی ہیں۔