لیتھیم اخذ کرنے کے لیے کم آلودہ نئی ٹیکنالوجی تیار

لیتھیم اخذ کرنے کے لیے کم آلودہ نئی ٹیکنالوجی تیار

کولمبیا(نیٹ نیوز)کولمبیا یونیورسٹی سکول آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے محققین نے لیتھیم نکالنے کی ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو پیداوار کو تیز، آلودگی کو کم، اور ایسے ذخائر تک رسائی ممکن بنا سکتی ہے جہاں موجودہ ٹیکنالوجی ناکام رہتی ہے ۔

 جرنل جول میں شائع ہونے والی تحقیق میں وضع کیا گیا نیا طریقہ ‘سوئچ ایبل سالوینٹ سلیکٹو ایکسٹریکشن’ یعنی S3E (ایس تھری ای) تفصیل بیان کیا گیا ہے ۔ یہ جدید طریقہ ایک خاص درجہ حرارت پر ردِعمل دینے والے سالوینٹ کا استعمال کرتا ہے ، تحقیقی ٹیم کے مطابق S3E نے تجربات کے دوران حیران کن کارکردگی دکھائی۔ اس نظام نے سوڈیم کے مقابلے میں 10 گنا اور پوٹاشیم کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ رفتار سے لیتھیم کو الگ کیا۔اس کے علاوہ یہ طریقہ میگنیشیم کو بھی مؤثر انداز میں ہٹا دیتا ہے ، جو لیتھیم والے نمکین ذخائر میں پایا جانے والا ایک عام مگر مشکل آلودہ عنصر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں