سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
برلن(نیٹ نیوز)انٹار کٹیکا ایسا براعظم ہے جس میں چھپے متعدد راز اب بھی سامنے نہیں آسکے ہیں۔
اب سائنسدانوں نے وہاں ایک ایسے جزیرے کو دریافت کیا ہے جسے کافی عرصے سے 'ڈینجر زون' قرار دیا جا رہا تھا اور اب اس کا نقشہ پہلی بار تیار کیا گیا ہے ۔ایک جرمن پولر ریسرچ سینٹر الفریڈ ویگینر انسٹیٹیوٹ کے محققین کے مطابق ہمارے راستے کے دوران سمندری چارٹ میں ایک علاقہ ظاہر ہوا دستیاب ساحلی ریکارڈز کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور ایک ایسے 'برفانی تودے ' کو دیکھا جو کافی گندا نظر آ رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ قریب سے مشاہدہ کرنے پر واضح ہوتا گیا کہ ایک جزیرہ ہمارے سامنے موجود ہے ۔ جزیرہ بمشکل 426 فٹ لمبا اور 164 فٹ چوڑا ہے جبکہ پانی سے باہر 16 میٹر باہر نکلا ہوا ہے ۔ ابھی اس جزیرے کو کوئی نام نہیں دیا گیا اور اس حوالے سے ایک باضابطہ پراسیس شروع کیا جائے گا۔