خاتون پیراگلائیڈر اور طیارے کی فضا میں خوفناک ٹکر
ویانا(نیٹ نیوز)آسٹریا کے شمالی علاقے میں واقع مقام شمتن ہوئہ کے قریب پیراگلائیڈر خاتون اور ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ فضا میں آپس میں ٹکرا گئے ۔
44 سالہ خاتون، جن کا نام سبرینا بتایا گیا ہے ، ہفتے کی دوپہر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہی تھیں کہ اچانک ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ آناً فاناً ان کے بہت قریب آ گیا اور لمحوں میں ان کے پیراگلائیڈنگ چھتری سے ٹکرا گیا۔ نیچے گرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ لینڈنگ بہت سخت تھی اور انہیں چوٹیں آئیں لیکن وہ زندہ بچ گئیں۔بعد میں انہیں پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا اور قریبی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب طیارے کے 28 سالہ پائلٹ نے بتایا کہ اسے اس صورتحال سے بچنے کا کوئی موقع نہیں ملا اور وہ طیارے کو محفوظ طریقے سے لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔