گوشت خور ڈائناسور کے ہاتھ انتہائی چھوٹے کیوں تھے

گوشت خور ڈائناسور کے ہاتھ انتہائی چھوٹے کیوں تھے

لاہور(نیٹ نیوز)ٹی ریکس کے چھوٹے ہاتھ آج بھی سائنسدانوں کیلئے ایک دلچسپ معمہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے بازو صرف تقریباً 3 فٹ لمبے تھے ، حالانکہ اس کا جسم 40 فٹ تک اور وزن کئی ٹن ہوتا تھا۔

تاہم ماہرین نے اس کے چھوٹے ہاتھوں کے بارے میں کئی نظریات پیش کیے ہیں۔ماہرین کے مطابق شکار کیلئے ہاتھوں کی ضرورت کم تھی۔ ٹی-ریکس کا اصل ہتھیار اس کے طاقتور جبڑے اور بڑے دانت تھے ۔ اس کا کاٹنا اتنا خطرناک تھا کہ شکار پکڑنے کیلئے لمبے ہاتھ ضروری نہیں رہے ۔ ٹی-ریکس کے آباؤ اجداد کے بازو نسبتاً لمبے تھے لیکن جیسے جیسے سر بڑا اور جبڑا طاقتور ہوتا گیا، بازو غیر اہم ہوتے گئے اور ارتقا نے انہیں چھوٹا کردیا۔ پھر بھی ہاتھ کمزور نہیں تھے ۔اگرچہ ہاتھ چھوٹے تھے ، مگر ان میں بہت طاقت تھی۔ اندازوں کے مطابق ہر بازو سینکڑوں پاؤنڈ وزن اٹھا سکتا تھا، اور ان کے پنجے شکار کو قریب سے پکڑنے میں مدد دے سکتے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں