23شہروں کے 1لاکھ 73ہزار پاکستانیوں پر جینیاتی تحقیق
لاہور(نیٹ نیوز)1 لاکھ 73 ہزار پاکستانیوں پر ہونیوالی جینیاتی تحقیق میں ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے سے متعلق انکشافات ہوئے ہیں۔یہ تحقیق پروفیسر دانش صالحین، ڈاکٹر لبنیٰ کمانی، ڈاکٹر آصف رشید، پروفیسر شہزاد علی خان اور دیگر سائنسدانوں کی نگرانی میں ہوئی ۔
تحقیق میں 23 شہروں کے 1 لاکھ 73 ہزار 303 پاکستانیوں کے جینیاتی نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق 31 لاکھ نئی جینیاتی تبدیلیاں دریافت ہوئیں اور 20 لاکھ تبدیلیاں عالمی ڈیٹا بیس میں پہلی بار ریکارڈ ہوئیں۔تحقیق کے مطابق 30.6 فیصد شرکاء نے والدین کے فرسٹ کزن ہونے کی تصدیق کی۔ پروفیسر شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان موروثی بیماریوں اور نئی ادویات کی تیاری کیلئے دنیا کا اہم تحقیقی مرکز بن سکتا ہے ، جینیاتی معلومات بیماریوں کی جلد تشخیص اور کی روک تھام میں مدد دیں گی۔