آم کے چھلکے کو کچرا نہ سمجھیں، صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد

آم کے چھلکے کو کچرا نہ سمجھیں، صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد

لاہور(نیٹ نیوز)عام طور پر لوگ آم کھانے کے بعد اس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہی چھلکا کئی ایسے غذائی فوائد رکھتا ہے جو صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آم کے چھلکے میں وٹامن اے ، وٹامن سی، وٹامن کے ، میگنیشیم، کولین اور پوٹاشیم سمیت متعدد اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، کیروٹینائڈز اور پولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں، جو جسم کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے اثرات کم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی لانے میں مددگار ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق آم کے چھلکے کا استعمال بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے اور وزن میں کمی کے عمل میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آم کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کی رفتار سست کرنے میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں