شوقیہ مالی نے غیرمعمولی جسامت کا لہسن،مٹر اُگا لیا
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک شوقیہ مالی نے غیرمعمولی جسامت کا لہسن اور مٹر اُگا کر ایک ہی دن میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ۔
انگلینڈ کے علاقے گلوسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیریٹ نے 25 جون کو اپنی فصل برکشائر کے وارگریو نرسری پلانٹ سینٹر میں جانچ کے لیے پیش کی۔پیمائش کے دوران ان کا اُگایا گیا ‘ایلیفنٹ گارلک’ 3 پاؤنڈ 13.7 اونس وزنی اور 7.5 انچ قطر کا پایا گیا، جس پر انہیں دنیا کا سب سے بھاری ایلیفنٹ گارلک اُگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دے دیا گیا۔ گراہم بیریٹ نے اسی روز ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا، جب ان کی اُگائی گئی سویڈش نسل کی مٹر کی پھلی کا وزن 0.98 اونس ریکارڈ کیا گیا، جسے دنیا کی سب سے بھاری سنو پیا قرار دیا گیا۔اس طرح برطانوی مالی نے اپنی غیرمعمولی کاشتکاری کے ذریعے ایک ہی دن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی دو نئی کامیابیاں حاصل کر لیں۔