دنیا سورج کے بغیر بھی رہ پائے گی، سائنس کا نیانظریہ

دنیا سورج کے بغیر بھی رہ پائے گی، سائنس کا نیانظریہ

لاہور(نیٹ نیوز)نئی سائنسی تحقیق نے زمین کے مستقبل کے بارے میں ایک حیران کن امکان پیش کیا ہے ۔

 سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ سورج کے ختم ہونے کے عمل کے دوران زمین بھی تباہ ہو جائے ، بلکہ ممکن ہے کہ ہمارا سیارہ اس خطرناک مرحلے سے بچ نکلے ۔یہ تحقیق فلکیات کے معروف جریدے ایسٹرونومی اینڈ ایسٹروفزکس میں شائع ہوئی ہے ۔ سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق تقریباً 5 ارب سال بعد سورج کے مرکز میں موجود ہائیڈروجن ایندھن ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد سورج موجودہ حجم کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ پھیل جائے گا۔ پہلے یہ سرخ دیو ستارہ بنے گا اور بعد میں اس سے بھی بڑے مرحلے یعنی اے جی بی ستارے کی شکل اختیار کرے گا۔یہ حالت کسی بھی ستارے کی زندگی کا آخری مرحلہ ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں