چاکلیٹ کے شوقین افراد کیلئے 8حیران کن حقائق
لاہور(نیٹ نیوزچاکلیٹ کی تاریخ اور تیاری سے جڑے کئی دلچسپ حقائق کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
کوکو کے درخت کی پھلیاں شاخوں کے بجائے سیدھا تنے اور موٹی شاخوں پر اگتی ہیں، ہر پھلی میں عموماً 20 سے 60 دانے ہوتے ہیں جن سے بعد میں چاکلیٹ تیار کی جاتی ہے ۔ایک عام چاکلیٹ بار بنانے کے لیے تقریباً 400 کوکو دانے درکار ہوتے ہیں ۔چاکلیٹ انسانی جسم کے درجۂ حرارت سے کچھ کم درجۂ حرارت پر پگھلتی ہے ، ماہرین کے مطابق چاکلیٹ میں 600 سے زائد قدرتی خوشبو والے مرکبات پائے جاتے ہیں ۔ابتدائی دور میں چاکلیٹ کو کھایا نہیں بلکہ اسے پیا جاتا تھا، اس مشروب کو پسے ہوئے کوکو کے دانوں، پانی، مرچ اور مختلف جڑی بوٹیوں یا مسالوں سے تیار کیا جاتا تھا جس کا ذائقہ کڑوا اور تیز ہوتا تھا۔دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار کا وزن 5,000 کلو گرام سے زیادہ تھا۔