مٹاپا اور کمزور پٹھے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتے

مٹاپا اور کمزور پٹھے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتے

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسم میں زائد چربی اور پٹھوں کی کمزوری ایک ساتھ ہونے کی صورت میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ ساڑھے تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے محققین کی سربراہی میں ہونیوالی اس تحقیق میں 4 لاکھ 80 ہزار بالغ افراد کی صحت کا 14سال تک جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو مٹاپے کیساتھ پٹھوں کی کمزوری کا بھی شکار تھے ان میں صرف موٹاپے کے شکار افراد کے مقابلے میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 19 فی صد زیادہ پایا گیا جبکہ صرف کم عضلاتی کمیت رکھنے والے افراد کے مقابلے میں یہ خطرہ 91فی صد زیادہ تھا۔ماہرین کے مطابق ٹائپ ٹو ذیابیطس دائمی بیماری ہے ، جو اعصاب، آنکھوں اور گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، جبکہ دل کی بیماریوں کے خطرے میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...