جشن آزادی پر کارکو 33ہزار کرنسی سکوں سے سجا دیا

جشن آزادی پر کارکو 33ہزار کرنسی سکوں سے سجا دیا

لاہو ر(نیٹ نیوز)جشن آزادی کے موقع پر ایک پاکستانی شہری نے اپنی گاڑی کو پاکستان کے کرنسی سِکّوں سے سجا دیا۔

اس حوالے سے وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرانے ماڈل کی ایک کار مختلف کرنسی سکوں سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہے ،بتایاگیاہے کہ اس گاڑی کو سجانے کیلئے 33ہزار سکے استعمال کئے گئے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی شہری کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے خوب داد دی اور ان کے شوق کو ایک وطن سے محبت کرنے والے شخص کا خاصا قرار دیاہے ۔صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کئے ہیں کہ گاڑی کی قیمت بھی شاید اتنی نہ ہوجتنے سکے اس پر سجا دئیے گئے ہیں جبکہ کئی صارفین نے اسے عجائب گھر میں محفوظ کرنے کی تجویز بھی دی ۔زیادہ تر صارفین نے 33ہزار سکوں سے تیار کی گئی اس کار کو ایک پاکستانی کی وطن سے محبت قراردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...