3منٹ کی ورزش 90منٹ کی سائیکلنگ سے فائدہ مند

3منٹ کی ورزش 90منٹ کی سائیکلنگ سے فائدہ مند

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ صرف 3 منٹ کی شدید ورزش 90 منٹ کی نارمل سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

تحقیق کے مطابق ایکسرسائز بائیک پر 30، 30 سیکنڈز کی شدید تیز رفتار سائیکلنگ (جس کے درمیان 4 منٹ کا وقفہ ہو)سے خون میں صحت سے متعلق 714 پروٹینز میں مثبت تبدیلیاں آئیں ، اس کے مقابلے میں نارمل رفتار سے سائیکلنگ سے صرف 7 پروٹینز متاثر ہوئے ۔شدید ورزش سے Lac-Phe  نامی مالیکیول کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور چکنائی کے خلیوں میں 1600سے زائد جینز کو فعال کر کے چربی پگھلانے کی صلاحیت بڑھاتا ہے ۔سائنسدانوں نے اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں 53ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...