یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے والا روبوٹ دیوار سے جا ٹکرایا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی روبوٹکس کمپنی یونٹری روبوٹکس کے نئے ہیومنائیڈ روبوٹ ‘سپرمین’ نے سب سے زیادہ تیز رفتار سے بھاگنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کمپنی کے مطابق سپرمین روبوٹ 12.66 میٹر فی سیکنڈ یعنی تقریباً 45.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگا، جو دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی ریکارڈ شدہ بلند ترین رفتار سے بھی زیادہ ہے ۔روبوٹ نے اپنی جگہ کھڑے ہو کر 2 میٹر بلند چھلانگ لگانے کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے صرف تین ماہ سے کچھ زیادہ عرصے میں تیار کیا گیا ہے ۔تاہم ریکارڈ توڑ رفتار دکھانے کے فوراً بعد معاملہ دلچسپ رخ اختیار کر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سپرمین کو تیز رفتاری کے بعد بروقت نہ رک پانے کے باعث ایک الیکٹریکل باکس سے ٹکراتے دیکھا گیا۔واقعے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments