جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی ،پادری بھی جڑواں

جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی ،پادری بھی جڑواں

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ میں جڑواں بھائیوں اکھیل تھامس اور نکہیل تھامس کی شادی ہوئی اور انہوں نے شریک حیات کیلئے جڑواں بہنوں میگی میری اور ماری میری کا انتخاب کیا۔۔۔

مزید حیرت انگیز بات یہ تھی کہ شادی کی رسومات جڑواں پادریوں نے مکمل کرائی جبکہ جڑواں بھائیوں جیرون جیمز اور جوہون جیمز نے پادریوں کی معاونت کی،یہ منفرد شادی برسوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی۔اکھیل تھامس نے بتایا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں کہ جڑواں افراد کے 4 جوڑے شادی پر موجود تھے ۔ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جڑواں بہنوں سے شادی کریں گے اور ہمارے خاندان نے لگ بھگ 3 برس کی کوششوں کے بعد ہمارے لئے بہترین دلہنیں تلاش کیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 31سالہ دلہنیں میگی اور ماریا میری بھی جڑواں بھائیوں سے ہی شادی کرنا چاہتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...