روزانہ 3 منٹ کی ورزش سے موٹاپا اور ذیابیطس ختم

روزانہ 3 منٹ کی ورزش سے موٹاپا اور ذیابیطس ختم

نیویارک(نیٹ نیوز)روزانہ محض 3 منٹ کی ایک مخصوص ورزش سے موٹاپا اور ذیابیطس کو ختم کرنا ممکن ہوگیا،یہ بات امریکا میں کی گئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

راک فیلر یونیورسٹی نیویارک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 3 منٹ تک دوڑنے سے جسم میں ایسی اہم ڈرامائی تبدیلیاں آتی ہیں جو 90 منٹ کی معتدل ورزش سے بھی نہیں آتیں،اس تحقیق میں 53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق روزانہ 6 بار 30، 30 سیکنڈ تک دوڑنے سے خون میں موجود ایک چوتھائی کے قریب پروٹینز میں فوری تبدیلیاں آتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دوڑنے سے 200 سے زائد میٹابولائٹس میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ایسے پروٹینز کی سطح میں برق رفتاری سے اضافہ ہوتا ہے جو خون کی شریانوں کے پھیلاؤ، ٹشوز کی مرمت اور ہارمونز سگنلز میں کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...