تربیتی دوڑ میں دیوار سے ٹکر، روبوٹ تڑپ ٹرپ کر تباہ
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں لائیو مظاہرے کے دوران ایک انسان نما روبوٹ قابو کھو بیٹھا اور فرش پر بری طرح ہاتھ پاؤں مار کر تڑپنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیتی دوڑ کے دوران ایک انسان نما روبوٹ ایک گدّے دار دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے باڈی سے چنگاریاں نکلنے لگیں اور وہ زمین پر گرکرتڑپنے لگااور تباہ ہو گیا۔یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کون سا انسان نما روبوٹ ماڈل تھا تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایک دو ٹانگوں والا روبوٹ ایک اندرونی ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ جب وہ راستے کے اختتام کے قریب پہنچا تو بظاہر وقت پر اپنی رفتار کم نہ کر سکا اور براہِ راست رکاوٹ سے جا ٹکرایا۔وائرل ہونیوالی روبوٹ کی ویڈیو کو 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments