انسانوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ’’ہیومن ریفریجریٹر‘‘ تیار

انسانوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ’’ہیومن ریفریجریٹر‘‘ تیار

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے ایک انوکھا ’’ہیومن ریفریجریٹر‘‘ تیار کیا گیا ہے جو کھانے پینے کی اشیا کیلئے نہیں بلکہ انسانوں کے بیٹھنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

جاپان میں موسمِ گرما کی شدت میں مسلسل اضافے کے ساتھ کمپنیاں لوگوں کو شدید گرمی سے بچانے اور اس سے نمٹنے کیلئے نت نئے اور بہتر طریقے تلاش کر رہی ہیں۔ایک کمپنی نے اپنی ایک غیر معمولی ایجاد کے باعث خاصی توجہ حاصل کی ہے، جسے وہ فخریہ طور پر ’’انسانی ریفریجریٹر‘‘ قرار دیتی ہے۔ ’’ڈو ہی ایمون باکس‘‘ نامی یہ ریفریجریٹرایک فرد کیلئے بنایا گیا، کولنگ بوتھ دیکھنے میں ایک بڑے ریفریجریٹر جیسا ہے تاہم اسے صرف ایک چیز یعنی انسانی جسم کو ٹھنڈا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے جسے جاپان کی ریفریجریشن اور وینڈنگ مشین بنانے والی کمپنی ایس ڈی آر ایس نے تیار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...