کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں 15 فٹ لمبے اژدھے کو کینسر کا ایسا جدید علاج کیا گیا ہے جو عام طور پر انسانوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے، اسے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔
چیسٹر چڑیا گھر میں موجود 23 سالہ مادہ سانپ کا نام ہالی ووڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر کے نام پر رکھا گیا ہے ، اس کا وزن تقریباً 50 کلوگرام ہے۔ چڑیا گھر کے عملے کو اس وقت اس کی صحت پر تشویش ہوئی جب اس نے کھانا کم کر دیا اور معمول سے زیادہ وقت بے حرکت رہنے لگی۔ طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے جبڑے میں فائبروسارکوما نامی خطرناک کینسر موجود ہے۔ ابتدائی طور پر سرجری کے ذریعے ٹیومر نکال دیا گیا مگر کچھ عرصے بعد کینسر دوبارہ لوٹ آیا اور جبڑے کی ہڈی کو متاثر کرنے لگا،سانپ کی جان بچانے کیلئے ماہرین نے الیکٹروکیموتھراپی کا سہارا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments