امرود کے پتوں کی چائے یا قہوہ نیند آنے میں مدد گار

امرود کے پتوں کی چائے یا قہوہ نیند آنے میں مدد گار

لاہور(نیٹ نیوز)امرود کے پتوں کی چائے یا قہوہ پینے سے اعصاب کو سکون ملتا ہے، تناؤ کم ہوتا ہے اور دماغ پرسکون ہونے کی وجہ سے اچھی اور گہری نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ قہوہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر کرتا ،چربی گھٹاتا اورکولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے ۔اسے بنانے کیلئے چند تازہ پتے لے کر پانی میں اچھی طرح ابالیں،جب پانی کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اسے چھان کر قہوہ کی طرح پی لیں۔ماہرین کا کہناہے کہ امردو کے پتوں کی چائے ذیابیطس اور بلڈپریشر کم کرنے میں معاون ہوسکتی ہے جس کیلئے درخت سے پتے اس وقت توڑے جائیں جب اس پر پھل پک رہا ہو۔ ان پتوں کو 45ڈگری درجہ حرارت پر خشک کرکے ان کا چورا بنالیں اور کھولتے ہوئے پانی میں دم دے کر چائے تیار کرلیں جو یقینی طور پر آپ کی صحت کیلئے بہتر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...