بھارت میں واشنگ مشین لسی بنانے کیلئے استعمال ہونے لگی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)واشنگ مشین کا نام سنتے ہی ذہن میں کپڑے دھونے کا خیال آتا ہے تاہم بھار ت میں لسی بنانے کیلئے واشنگ مشین کا استعمال بڑھتا جارہاہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس سامنے آئیں جن میں بتایا گیا تھا کہ انڈیا کے صوبے پنجاب میں واشنگ مشین کی فروخت میں اضافہ اس وجہ سے ہوا کہ وہاں ان مشینوں کو لسی بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔تکنیکی طور ایسا ممکن بھی لگتا ہے مگر ایسا حقیقت میں ہونا تھوڑا غیر معمولی عمل ہے تاہم ایسے واقعات 8 سے 10 سال پہلے انڈیا میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔آج سے 11 برس قبل اے بی پی نیوز نے ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی تھی جس میں ذکر کیا گیا کہ انڈین پنجاب میں گرمی کے توڑ کیلئے لوگوں نے واشنگ مشین میں لسی بنانا شروع کر دی ہے اوریہ کام ڈھابوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی کیا جارہاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments