سی فوڈ سے مون سون کے موسم میں فوڈ پوائزنگ کا زیادہ خطرہ
لاہور (نیٹ نیوز)بارش کے موسم میں ہوا میں نمی بڑھ جاتی ہے جو بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق مون سون مچھلیوں اور دیگر سمندری حیاتیات کی افزائشِ نسل کا موسم ہوتا ہے ، اس لئے اس سیزن میں آلودہ پانی کی وجہ سے سی فوڈ سے فوڈ پوائزننگ کا امکان بڑھ جاتا ہے جبکہ گلی محلوں اور ٹھیلوں پر کھلے بکے والے پھل اور سلاد آسانی سے فضا میں موجود جراثیم اور آلودہ پانی کی زد میں آ جاتے ہیں۔ان کے علاوہ پتے دار سبزیوں کے پتوں کی تہوں میں نمی کی وجہ سے کیڑے ، مٹی اور بیکٹیریا چھپے رہتے ہیں، جنہیں صحیح طرح دھوئے بغیر کھانا خطرناک ہو سکتا ہے ۔ایک اور تحقیق کے مطابق سموسے ، پکوڑے اور گول گپوں کے لئے بار بار استعمال ہونے والا تیل اور آلودہ پانی پیٹ کے شدید انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments