فٹبال سر پر اچھالتے ہوئے 17 ٹی شرٹس پہننے کا عالمی ریکارڈ
پریسٹینا(نیٹ نیوز)کوسوو سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شوقین نے سر پر مسلسل فٹبال اچھالتے ہوئے 17 ٹی شرٹس پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہائی سکول میں ریاضی کے استاد اور دو بچوں کے باپ 56 سالہ اگیم آگوشی نے اس کارنامے کے دوران فٹبال کو مسلسل اپنے سر کے ذریعے کنٹرول کیا اور ایک کے بعد ایک 17 ٹی شرٹس پہنیں، اس سے قبل ان کا اپنا ریکارڈ 14 ٹی شرٹس کا تھا۔اگوشی کے مطابق اس مرتبہ ریکارڈ قائم کرنے کا مقصد خاص تھا، انہوں نے 17 ٹی شرٹس اس لئے پہنیں کیونکہ 17 فروری کو کوسوو کا یومِ آزادی منایا جاتا ہے ۔اگوشی سر پر فٹبال کنٹرول کرتے ہوئے 28 ٹی شرٹس اتارنے ، ٹی شرٹ پہننے اور اتارنے کے عمل کو 164 مرتبہ دہرانے اور دو افراد کے درمیان 34 منٹ اور 1 سیکنڈ تک سر سے فٹبال اچھالنے کے ریکارڈز بھی بناچکے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments