ہاتھی کے گلے میں پھنسا ٹائر نکالنے کے لئے ریسکیوآپریشن

ہاتھی کے گلے میں پھنسا ٹائر نکالنے کے لئے ریسکیوآپریشن

گولہ گھاٹ (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک ہاتھی کی گردن میں ٹائر پھنس گیا جسے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد نکال دیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ میں ہاتھی کو مورونگی کے علاقے میں واقع جنگل میں دیکھا گیا جس کے گلے میں ٹائر پھنسا ہوا تھا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں متاثرہ ہاتھی کو اپنے جھنڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔حکام کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھی کی زندگی کو بچانے کا فیصلہ کیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد شام کے وقت ہاتھی کو بے ہوش کیا گیا اور بغیر کسی نقصان پہنچائے احتیاط سے ٹائر ہاتھی کے گلے سے نکال دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر تبصروں کیساتھ میمز بنا کر اپنے خیالات کا اظہار کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...