بلی کا دماغ90فیصد انسانوں جیسا ہوتا ہے :تحقیق

بلی کا دماغ90فیصد انسانوں جیسا ہوتا ہے :تحقیق

لاہور (نیٹ نیوز)بلیاں اکثرگھر وں میں پالی جاتی ہیں ،ان کے حوالے سے بہت دلچسپ باتیں مشہور ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق بلی کا دماغ 90 فیصد انسانوں جیسا ہوتا ہے جبکہ بلیاں پالنے سے دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ ایک تہائی کم ہو جاتا ہے۔

اگر کوئی بلی آپ کودیکھتے ہوئے آرام سے اپنی آنکھیں بند کرے اور پھر کھولے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو دوست سمجھتی ہے ۔ ایسی سفید بلیاں جو نیلی آنکھوں والی ہوتی ہیں عام طور پر وہ بہری ہوتی ہیں۔ایک تحقیق میں یہ پتا چلا تھا کہ بلیاں اپنے مالکوں کی آوازوں کو پہنچانتی ہیں لیکن انہیں نظر انداز کر دیتی ہیں۔ 1879 میں بیلجیئم میں بلیوں کو ڈاک کی ترسیل کیلئے استعمال کرنے کا تجربہ کیا گیا جو بری طرح ناکام ہوا۔بلیاں اپنی زندگی کا 70 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں،گھر میں پالی بلیاں یوسین بولٹ سے بھی تیز رفتار ہوتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...